ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی اوریوگی کی نوئیڈاآمدپر’’وعدہ خلافی‘‘ کے خلاف فلیٹ خریداروں کاپرزوراحتجاج کافیصلہ

مودی اوریوگی کی نوئیڈاآمدپر’’وعدہ خلافی‘‘ کے خلاف فلیٹ خریداروں کاپرزوراحتجاج کافیصلہ

Sat, 23 Dec 2017 21:40:32    S.O. News Service

نوئیڈا، 23؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ25 دسمبر کو میجنٹا میٹرولائن کاافتتاح کرنے آ رہے ہیں۔دریں اثنا فلیٹ خریدار ان کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کے نوئیڈاآمدسے فلیٹ خریدار انتہائی خفا ہیں۔دراصل بی جے پی نے مرکز اور یوپی میں حکومت بننے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ خریداروں کو فلیٹ وقت نہیں دینے والے بلڈر کے خلاف کاروائی ہوگی اور لوگوں کو گھر دلائے جائیں گے، لیکن حکومت بننے کے بعد اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔اس معاملے میں، مودی اور یوگی سرکار کا رویہ صحیح نہیں ہے ۔فلیٹ خریداروں نے پوسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں 25 دسمبر کو 11 بجے سے نوئیڈا کے سیکٹر ۔16 میں احتجاج کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ان میں سے اکثر امراالی اورجے پی بلڈرسے ہیں۔اس کے لیے، گھر کے خریداروں نے اپنی مہم شروع کردی ہے، جہاں خریدارٹویٹس کے ذریعے شامل کیے جا رہے ہیں۔زیادہ تر خریدار اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ سات سے آٹھ سال تک انتظار کرنے کے بعد بھی ان کوگھرنہیں ملا۔


Share: